اسلام آباد؛ فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4مزدور جاں بحق
تھانہ ہمک کے علاقے کہوٹہ روڈ پر فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 مزدور جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 4 جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک مزدور کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے جسے نکالنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے 3 کا تعلق تونسہ شریف اور ایک کا تعلق ملیر کراچی سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں لکی، سجاد، کبیر اور اعجاز شامل ہے۔
اسلام آباد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ ایس پی، ایس ڈی پی او و دیگر افسران موقع پر موجود ہیں۔