آپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کیلیے 20 ارب روپے کی فوری منظوری

0 62

: وفاقی کابینہ نے آپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کے لیے فوری 20 ارب روپے کی منظوری دے دی، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بھی آپریشن کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی تھی۔ انسداد دہشت گردی کے لیے وفاقی کابینہ اپنی مسلح افواج کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

نیشنل ایپکس کمیٹی میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے کلیئرنس آپریشنز میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، بلوچستان میں دہشت گردی کے ایک سے زائد واقعات میں فوجی جوان اور شہریوں سمیت 50 کے قریب افراد شہید کر دیے گئے تھے۔ موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں دہشت گردی میں کئی بے گناہ شہریوں نے شہادت پائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.