وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا

0 38

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مشیربرائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہدے داروں کے نالاں ہونے پر واپس لیاگیا، پی ٹی آئی کے پچھلے دور حکومت میں بھی کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سماجی بہبود کا محکمہ سابق صوبائی وزیر قاسم شاہ کو دے دیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ مشعال یوسفزئی کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں خواتین کی نمائندگی ختم ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.