بجلی3 روپے یونٹ کے باوجود33 فیصد ریکوری نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، انوار الحق

0 36

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاہےکہ بجلی 3 روپے یونٹ کے باوجود 33 فیصد ریکوری نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔

سرکاری محکمہ جات کے جائزہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ نفرت کے بیج بونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں اتحادی حکومت کے باوجود میرٹ کی بالا دستی اولین ترجیح ہے، سیاحت کے فروغ اور پن بجلی کی پیداوار بڑھانےکے لیے محکموں کو اہداف دیے ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیرکا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، بجلی 3 روپے یونٹ کے باوجود 33 فیصد ریکوری نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ تمام وزارتیں ماہانہ کارکردگی وزیراعظم سیکرٹریٹ کو دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.