لاپتا افراد کیس، کراچی سے لاپتا دو شہری طویل عرصے بعد گھر پہنچ گئے

0 123

سندھ ہائیکورٹ میں 10 سے زائد لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ طویل عرصے سے لاپتا 2 شہری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نیوکراچی سے لاپتا حسین علی نقوی اور سرسید سے گمشدہ شہری محمد فیصل گھر پہنچ گئے، سندھ ہائیکورٹ نے دونوں لاپتا شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادیں۔

عدالت نے کلفٹن سے لاپتا شہری یاسین کے اہلخانہ کا ڈی این اے سیمپل لینے کی ہدایت کی،عدالت نے دیگر لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ اے وی ایل سی، سی ٹی ڈی سمیت دیگر اداروں سے معلومات حاصل کرلی ہیں، کسی ادارے نے شہری یاسین کو تحویل میں نہیں لیا جب کہ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سچل سے لاپتا شہری ثاقب کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.