جس تمنا سے پاکستان بنایا تھا وہ پوری نہیں ہوسکی، امیر جماعت اسلامی

0 104

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام میٹرک میں پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے جس تمنا سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا وہ پوری نہیں ہوسکی،ملک کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کیے ہیں

انہوں نے کہا کہ اس وقت 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جماعت اسلامی نے لاکھوں بچوں کو فری آئی ٹی کورسز کروارہی ہے تاکہ انکا مستقبل روشن ہوسکے، بچوں کا ٹیلنٹ ملک کو بہت آگے لیکر جاسکتا ہے تاہم ہمارے ملک کا نظام بیوروکریسی چلارہی ہے جبکہ حکمران طبقہ محض جاگیرداروں کا غلام بن کر رہ گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تعلیم اتنی مہنگی کردی کہ عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کا کاروبار چلا کر بچوں کے جسموں میں زہر اتارا جارہا ہے۔

بجلی کا بل عوام پر بم بن کر گرتا ہے، معیشت حکمران طبقے نے خراب کرکے آئی پی پیز کو مسلط کردیا ہے، بجلی بنانے والی کمپنیاں عوام کو لوٹ رہی ہیں اور یہ حکمران خاموش تماشائی بنے دیکھ رہے ہیں۔ اس ملک کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کیے ہیں۔

بجلی کے بلوں میں کمی کرنا خیرات نہیں عوام کا حق ہے، بجلی کے ایشو پر کوئی سیاسی جماعت سڑکوں پر نہیں نکل رہی کیونکہ سب کے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔ آج مقبوضہ وادی کشمیر کے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ہمارے بچوں کو نہیں بتایا گیا کہ عظیم رہنما کون تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.