کراچی، تیز رفتاربس نے موٹرسائیکل اور پیدل چلنے والوں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0 211

کراچی میں بس نے موٹرسائیکل سواروں اور پیدل چلنے والے افراد کو روند ڈالا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے،حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے اورنگی ٹاؤن کی جانب فرار ہوا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سائٹ ایریا میں تیز رفتار بس بے قابو ہوگئی، موٹر سائیکل سواراور پیدل چلنے والے افراد کو ٹکر ماری ،حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے قتل بالسبب اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے، بس کو قبضہ میں لےکر مالک کےخلاف بھی قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب شاہراہ فیصل پر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق ہوئی۔ واقعے میں کار سوار فرار ہوگیا جبکہ قائد آباد مرغی خانہ پل پر موٹر سائیکل سوار دو افراد کو واٹر ٹینکر نے ٹکر ماری جس سے محمد عظیم جاں بحق ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.