وزیراعظم شہباز شریف کا مہنگائی سنگل ڈیجٹ آنے پر اطمینان کا اظہار

0 102

وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی سنگل ڈیجٹ آنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں مہنگائی 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کے حکومتی اقدامات کا عکاس ہے، 3 برس میں مہنگائی کی کم ترین شرح کا سہرا حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کو جاتا ہے، افراطِ زر میں کمی وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ کی پیشگوئی کے عین مطابق ہے، ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.