لاہور،کسان اتحاد نے آئی پی پیز کے خلاف دھرنا ملتوی کردیا

0 124

کسان اتحاد کے رہنما خالد باٹھ نے دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے دو ہفتے میں آئی پی پیز سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی سے متعلق مطالبات نہ مانے گئے تو پوری طاقت سے دوبارہ احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہورمیں پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے کسانوں نے آئی پی پیز اور ان سے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف آئی پی پیز آفس کے باہر بینر اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسان ملک چلاتا ہے اگر وہ خود نہ چل سکا تو ملک بھی نہیں چل سکے گا، زرعی ملک ہونے کے باوجود لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.