لاہور: صدر آصف زرداری کی کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر آمد، خراج عقیدت پیش

0 116

صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر پہنچ کر شہید کے گھر والوں سے اظہار تعزیت کیا اور ،شہید کیپٹن محمد علی قریش کی خدمات اور بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت سے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے، قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.