دِیر،معمولی تکرار پر فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم چچا سمیت قتل

0 69

لوئردیر،معمولی تکرار پر فائرنگ کے واقعے میں میٹرک کے طالب علم کو چچا سمیت قتل کردیا گیا۔

کمراٹ تھل لونٹور کے علاقے میں معمولی تکرار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چچا اور بھتیجا جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

فریقین کے درمیان 2 روز قبل معمولی تکرار کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد راضی نامہ بھی ہوگیا تھا، تاہم اس کے باوجود مخالف فریق نے فائرنگ کرکے چچا بھتیجا کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان (بھتیجا) دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی نوشہرہ میں نظام پور کے علاقے انزرے میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے،دریں اثنا گزشتہ روز ہی بنوں میں تھانہ بکاخیل کے اے ایس آئی کو مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کرنے کا بھی واقعہ پیش آیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.