اسلام آباد، پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے قریب مشکوک بیگ سے ہینڈگرینیڈ اور بارودی مواد برآمد

0 128

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے جلسہ گاہ کے قریب مشکوک بیگ سے ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا ہے۔،جلسہ آج ہو گا۔

پولیس کا کہناہے کہ بیگ سے ہینڈگرینیڈ، ڈیٹونیٹر،تار اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر موجود ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد کے داخلی راستے کنٹینرز رکھ کر بند کر دیے گئے،اسلام آباد میں ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کر دیا گیا، ریڈ زون داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانےکی اجازت ہوگی۔

جلسے سے قبل سنگجانی کے مقام پر کنٹینر رکھ کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ موٹر وے 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.