لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ لکی گاؤں اباخیل میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہے۔دہشت گردوں نے فائرنگ ایس ایچ او کے گھر پر کی۔