زیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کا داغ ختم کرےگی، انسداد پولیو مہم کا مؤثر نتیجہ نکلےگا۔ والدین اپنے 5 سال سے کم عمربچوں کو تمام عمرکی معذوری سے بچائیں۔
آنے والے ماہ وسال میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوگا، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ وزیراعظم نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے۔
خیال رہےکہ ملک میں کل سے7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے، 115 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائےگی۔