پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

0 87

ایکسائز پولیس نے موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیاتو ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے جمیل چوک پر ایکسائز پولیس نے 2 موٹر سائیکل سوار افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔

بعد ازاں بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔ جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا،پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرکے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.