چوہدری شجاعت طویل عرصے بعد پارٹی کے مرکزی آفس پہنچ گئے

0 65

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین طویل عرصے بعد پارٹی کے مرکزی آفس مسلم لیگ ہاؤس پہنچ گئے۔

چوہدری شجاعت نے پارٹی رہنماؤں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب صحت بہتر ہے، تنظیمی امور کی نگرانی خود کریں گے، تمام فیصلے سے مشاورت سے ہوں گے۔

چوہدری شجاعت نے پارٹی کو فعال کرنےکے لیے ناراض دوستوں کو منانے کے لیےکمیٹی بنانےکا بھی اعلان کیا۔

چوہدری شجاعت کی اسلام آباد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے بھی ملاقات ہوئی۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ چوہدری شجاعت کو متحرک دیکھ کر دلی خوشی ہو رہی ہے، ان کا سیاسی کردار ملک کی صحیح سمت کا تعین کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.