جیکب آباد،گڑھی خیرو میں ڈاکوؤں کے گینگ کے خلاف پولیس آپریشن، 20 مشتبہ افراد گرفتار

0 102

جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو میں ڈاکوؤں کے ڈاہانی گینگ کے خلاف پولیس آپریشن جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گڑہی خیرو میں ڈاکوؤں کے ڈاہانی گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگادی گئی ہے، پنہوں بھٹی اور دوداپور سمیت ملحقہ علاقوں میں جاری آپریشن میں 4 بکتر بند گاڑیوں سمیت جدید اسلحے کے ساتھ 200 پولیس اہلکار شریک ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.