لاہور میں مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 مفرور اشتہاری گرفتار

0 110

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ریس کورس پولیس نے تھانہ رائونڈ سٹی کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا جبکہ دوسری جانب انچارج چوکی کرول گھاٹی کی کارروائیوں کے دوران تھانہ ہنجروال ، مغلپورہ، اور نصیر آباد کو مطلوب 3 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم رفیق نے ڈکیتی کے دوران شہری کو ناحق قتل کیا تھا جبکہ مفرور اشتہاریوں میں طاہر ، عدنان اور عادل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے بعد مطلوبہ تھانے کے حوالہ کر دیا گیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاریوں کے خلاف سرچ آپریشنز جاری ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.