لیڈر کو صرف ووٹرز اور عوام مائنس کرتے ہیں،عمران خان

میرے خلاف بننے والے تمام کیس بوگس ہیں اس لیے اب ملٹری ٹرائل کا کہا جارہا ہے

0 57

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) لیڈر کو صرف ووٹرز اور عوام مائنس کرتے ہیں،میرے خلاف بننے والے تمام کیس بوگس ہیں اس لیے اب ملٹری ٹرائل کا کہا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عمران خان نے کہا کہ مسائل کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں، لیڈر کو صرف ووٹرز اور عوام مائنس کرتے ہیں۔ مذاکرات اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے کرنا چاہتا ہوں،کسی جماعت کو ڈس مینٹل کرنا جمہوریت کو ڈس مینٹل کرنا ہے۔ فوجی عدالت میں ٹرائل کا مطلب ہے کہ جمہوریت ختم ہوگئی ہے۔ یہ ایک غیر قانونی ٹرائل ہوگا، اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ میرے خلاف بننے والے تمام کیس بوگس ہیں اس لیے اب ملٹری ٹرائل کا کہا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.