حافظ نعیم کا حکومت کو آئینی ترمیم بل پر چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ

0 106

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت کو آئینی ترمیم کے معاملے پر چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک زور شور سے جاری ہے۔

آئین میں ترمیم سے متعلق بل پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ بل ملک کیلئے خطرناک بات ہوگی، حکومت کو اس معاملے کونہیں چھیڑنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے بیان دیا کہ ان کےلوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہاہےلہٰذا سلمان اکرم کے بیان پرنوٹس لیا جائے اور انکوائری کرائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی اور بلوچستان کے مسائل پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں امریکا نوازی کے باعث ملک میں بےامنی کے حالات پیدا ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.