باہمی تعاون سے ہی ہم جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرسکتے ہیں، وزیر اعظم

0 151

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور اس کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع جاری پیغام میں کہا کہ حکومت کا آئینی اقدارکی پاسداری ، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوری اقدار پر عملدرآمد ہمارے قومی طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے، منصفانہ، مساوی اور جامع عالمی معاشرے کے لیے کوششیں جاری رکھنےکا عزم کرتے ہیں، باہمی تعاون سے ہی ہم جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ روشن مستقبل جمہوری عمل کے تسلسل اور اداروں کے استحکام سے جڑا ہے، ہمیں باہمی اختلافات بھلاکر جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا، ماضی میں باربار جمہوری عمل میں تعطل پیدا کیا گیا، جمہوری عمل میں تعطل سے سیاسی عدم استحکام،معاشی بدحالی پیدا ہوئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب کومل کرجمہوری عمل کے فروغ اورمعاشی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا، ترقی کا کوئی بھی شعبہ ہو آج عالمی مسابقت میں پاکستان بہت پیچھے ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں محنت، جدت، معیار اور علم پرمبنی معیشت کو فروغ دینا ہوگا، ہمارا پختہ عزم ہےکہ پاکستان کو2035 تک 1 ہزارارب ڈالرکی معیشت بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کی تکمیل کے لیے جمہوری استحکام اورپالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت ہے، جمہوری عمل ترقی کےساتھ مربوط کرنا ہوگا،یہی بقا اورکامیابی کا راستہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.