پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیامیں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیامیں زیرگردش ڈرافٹ اصلی نہیں،ہم آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اپنی پارٹی کا ڈرافت تیارکر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شیئر کریں گے،مولانا بھی اپنا ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پیپلزپارٹی اور جےیوآئی مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کرلیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ اٹھارہویں ترمیم میں جوڈیشل اپائنٹمنٹ کا جو طریقہ رکھا تھا اسے بحال کیا جائے، اسے حاصل کرنے کےلیے شاید حکومت کا کوئی پوائنٹ ماننا پڑے گا۔