وزیراعظم سے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کا رابطہ، دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

0 100

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے وزیراعظم کو اکتوبر میں ہونے والے دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دعوت قبول کرتے ہوئے دولت مشترکہ اور اس کے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے بادشاہ چارلس سوم سے ان کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.