حکومت کا 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ، منافع میں کمی پر بھی بات چیت جاری

0 114

آئی پی پیز کے ساتھ حکومتی بات چیت کے معاملے پر وفاقی وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پانچ آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ 100 کے قریب آئی پی پیز سے بات چیت جاری ہے۔

تمام آئی پی پیز سے بات چیت ابھی مکمل نہیں ہوئی، منافع میں کمی سے متعلق آئی پی پیز کا رویہ لچکدار ہے، 5 آئی پی پیز بند کی جا رہی ہیں، نام ابھی نہیں بتا سکتے جبکہ آئی پی پیز کے منافعے میں کتنی کمی ہوگی اس سے متعلق ورکنگ جاری ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں تمام آئی پی پیزسے بات چیت کے نتائج کا ایک ہی بار اعلان ہو، جن آئی پی پیز سے بات چیت حتمی ہوگی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.