ایم پی اے مولوی نور اللہ کا ڈی سی پشین اور لیویز کے خلاف زیارت کراس پر احتجاج

0 128

بلوچستان اسمبلی کے رکن مولوی نور اللہ نے ڈی سی پشین اور لیویز حکام کے خلاف زیارت کراس پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے پر وزیراعلیٰ نوٹس لیں۔

احتجاج میں ایم پی اے مولوی نور اللہ، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الحق ہاشمی صاحب، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر چیئرمین اللہ نور خان، مولانا عبدالکبیر شاکر، جعفر خان کاکڑ، ملک فقیر محمد اور دیگر شریک تھے جنہوں نے زیارت کراس پر پٹرول گاڑی مالکان کے ساتھ مل کر ڈی سی پشین، کسٹم اور لیویز انتظامیہ کے احتجاج کیا۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ کسٹم اور لیویز حکام عوام کو بلاوجہ تنگ کرتے ہیں، وزیراعلی بلوچستان نوٹس لیں، ڈی سی پشین، ڈی جی لیویز زیارت کراس پر لیویز اہلکاروں کی بدمعاشی کا نوٹس لیں اگر یہی رویہ رہا تو اسمبلی اجلاس میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.