ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

0 110

بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں نے ژوب کے علاقے سلیازہ میں شیرانی جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ شہید اہلکار کے جسد خاکی اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ژوب اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر کے شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.