سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کی منظوری

0 107

سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین اور ان کے لواحقین کے لئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ ہوگیا۔

سندھ حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان کیے گئے معاہدے کے تحت معائدے کے تحت سندھ سیکریٹریٹ، وزیر اعلیٰ ہائوس، گورنر سیکریٹریٹ اور سندھ اسیمبلی ملازمین کو انشورنس کی سہولت حاصل ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت علاج کی مد میں خاندان کے ہرفرد کے لیے 7 لاکھ روپے کی پالیسی ہوگی۔ پالیسی کے تحت ملک کے 175 اسپتالوں میں ملازمین علاج کرواسکیں گے۔

سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین نے حکومت سندھ کے انشورنس پالیسی فراہم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.