30 اکتوبر تک مریم نواز کی حکومت قائم نہیں رہے گی‘، پی ٹی آئی رہنما اپنے دعوے پر قائم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر عون عباس نے کہا ہے کہ وہ اپنے دعوے پر قائم ہیں کہ 30 اکتوبر تک مریم نواز کی حکومت قائم نہیں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کیلئے این او سی نہیں دیں گی مگر ہم 5 اکتوبرکو مینار پاکستان لاہور ضرور جائیں گے آئینی ترمیم پاس نہ ہوئی تو مسلم لیگ ن کی حکومت کی چھٹی ہو جائے گی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور غنڈہ ہے اور علی امین گنڈا پور کو پنجاب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔