عمرکوٹ، توہین مذہب کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

0 113

سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں توہین مذہب کے ملزم ڈاکٹر شاھ نواز کنبھر کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خلاف شہریوں نے ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی ریلی تین تلوار چوک سے اللہ والا چوک تک نکالی گئی، احتجاجی مظاہرے میں سندھ کے مختلف علاقوں سے سول سوسائٹی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ریلی کے شرکا کی جانب سے ملوث پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور معاملے کی تحقیقات عدالتی کمیشن سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.