شکار پور،دو پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک

0 110

سندھ کے شہر شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک کردیے گئے۔

پولیس کے مطابق سلطان کوٹ کے قریب مقابلےمیں 3 ڈاکو اور سول اسپتال روڈ پر ہونے والے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو سول اسپتال روڈ پر ڈکیتی کےبعد فرار ہورہے تھے جس دوران پولیس سے فائرنگ کےتبادلے میں مارےگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.