پی ٹی ایم کا پاکستان مخالف احتجاج اور نعرے قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

0 106

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کا پاکستان مخالف احتجاج اور نعرے قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نےمنصورہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی ایم کے جلسے کو روکنا غیر جمہوری رویہ ہے لیکن پاکستان مخالف نعرے بازی قبول نہیں کریں گے، یہ تو دشمن کا ایجنڈا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی ناکامی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مستعفی ہوجانا چاہیے، کرکٹ ٹیم کو ایسے اچھے کپتان کی ضرورت ہے جو دو تین سال اُسے چلائے، پھر کہیں جا کر مسئلہ حل ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کا اعلان خوش آئند قرار دیتے ہوئے مہنگی بجلی کے خلاف تحریک جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہونا عوام کی فتح ہے، بجلی بلوں میں الٹے سیدھے ٹیکس ختم اور کیپیسٹی چارجز کم کر کے صارفین کو فائدہ پہنچایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.