آئی ایم ايف کے پاکستان میں کام کوسپورٹ کرتے ہیں، امریکہ

نو مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شہریوں کا کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کے رپورٹس سے آگاہ ہیں

0 106

واشنگٹن (شوریٰ نیوز) آئی ایم ايف کے پاکستان میں کام کوسپورٹ کرتے ہیں، نو مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شہریوں کا کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کے رپورٹس سے آگاہ ہیںان خیالات کا اظہارامریکی وزير خزانہ کا اپنے ایک بیان میں کیا اُن کہنا تھا کہ امريکا آئی ايم ايف کے پاکستان ميں کام کوسپورٹ کرتاہے۔رکن کانگريس آل گرين نے جوبائيڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کوآئي ايم ايف امداد ممکن بنائیں،رکن کانگريس مین آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سيلاب سے متاثر ہے،اسے امداد کی شديد ضرورت ہے۔اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے نو مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شہریوں کا کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں، پاکستانی حکام سے کہتے ہیں کہ آئین کے مطابق سب کیلئے جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کی عزت کریں۔امریکا نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شہریوں کا کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کے رپورٹس سے آگاہ ہیں،پاکستانی حکام سب کیلئے جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کی عزت کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.