عمران خان کے سیل کی بجلی معطلی، سہولیات واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں،اڈیالہ جیل ذرائع

0 105

اڈیالہ جیل ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی بجلی معطلی اور سہولیات واپسی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

جیل ذرائع نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کے لیے دو انگریزی روزنامے روزانہ دیے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی ہروقت بحال رہتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو کھانے کے لیے علیحدہ کچن دستیاب ہے، دو مشقتی بانی پی ٹی آئی کو شفٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں،پنجاب حکومت کی جانب سے 18 اکتوبر تک جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی ہے، سکیورٹی خدشات کے باعث جیل کی سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.