تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز

0 107

ایس سی او سمٹ کے موقع پر تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا۔

 

حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی فساد اور انتشار کی روش چھوڑنے پر تیار نہیں، ایس سی او سمٹ سے دنیا میں جو مقام ہم نے کھو دیا تھا اسے بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ریاست کے مفادات کی قیمت پر اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے، مٹھی بھر بلوائیوں کو سڑک پر لا کر دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

 

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی ہو رہی ہو تو یہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیتے ہیں اور ایس سی او سمٹ کے موقع پر احتجاج کی کال دے دی ہے، پاکستان کی معاشی و خارجی کامیابیاں اس جماعت کی آنکھ میں کھٹک رہی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.