خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل مجوزہ ترمیمی بل 2024 تیار، درخواستگزار کو نظر ثانی اپیل کا حق حاصل

0 110

ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیمی بل میں درخواست گزار کو نظر ثانی اپیل کا حق دیا گیا ہے، فیصلے کے خلاف 30دن کے اندر نظر ثانی اپیل دائر کی جاسکےگی اور فیصلے کے بعد 30 دن میں مزید شواہد ملنے پر اپیل دائر کی جاسکتی ہے جب کہ سروس ٹربیونل نظرثانی اپیل پر 60 دنوں کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔

مجوزہ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل میں ترمیمی بل 2024 ایوان میں ایجنڈے میں شامل کیا گیا مگر پیش نہ کیا جاسکا، نظر ثانی اپیل پر ٹربیونل اپنا فیصلہ تبدیل یا برقرار رکھ سکتا ہے۔

مجوزہ ترمیمی ٹربیونل ایکٹ 1974 کے سیکشن 7 میں کیا گیا ہے، اسمبلی میں جیل خانہ جات ترمیمی بل 2024 بھی ایجنڈے میں شامل تھا تاہم بل ایوان میں پیش نہ ہوسکا۔

مجوزہ بل میں خیبرپختونخوا جیل خانہ جات ایکٹ کے سیکشن 58 اے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی شق کے تحت جیل عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اکیڈمی قائم کی جائےگی اور اکیڈمی کو پریزنرز اسٹاپ اکیڈمی کہاجائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.