پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ

0 113

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینک کر حملہ کیا گیا ہے۔

نثار کھوڑو کے ترجمان کے مطابق لاڑکانہ میں نظر محلہ روڈ پر نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینکا گیاتاہم کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ دیواریں اونچی ہونے کی وجہ سے کریکرگھر کے اندر نہ جاسکا جب کہ لاڑکانہ میں واقعے کے وقت نثار کھوڑو موجود نہیں تھے۔

حملے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرلیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.