بجلی بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

0 103

سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس ارشاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کردی۔

عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے میئر کراچی سے بلدیہ عظمی کے تحت قائم اسپتالوں اور اسکولوں کی فہرست اور ان کی موجودہ صورتحال، عملے اور طلبا کی تعداد سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا مؤقف ہے کہ مئیر کراچی نے اپوزیشن سے عدالتی حکم کے باوجود مشاورتی عمل کو بائی پاس کرتے ہوئے معاہدہ کیا ہے۔ میئر کراچی نے اپوزیشن جماعتوں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ میئر کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.