خصوصی کمیٹی کی آئینی عدالت پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش

0 113

26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر غور کیلیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے فی الحال آئینی عدالت کے قیام اور ججوں کی تقرری کے معیار سمیت عدلیہ سے متعلق شقوں پر بحث محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی کے سات اجلاسوں میں مختلف تجاویز سامنے آئیں لیکن اب سب سے زیادہ توجہ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے پیدا کرنے پر ہے کیونکہ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر تمام بڑی جماعتوں نے اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں۔

دوسری بات جس پر اب تک اجلاس میں اور فریقین کے حلقوں میں طوالت سے بات کی گئی، وہ آئینی اور دیگر عدالتوں میں ججوں کی تقرری کا معیار ہے کیونکہ مختلف جماعتوں نے اس حوالے سے مختلف تجاویزدی ہیں، پی ٹی آئی اب تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کیونکہ اس نے نہ تو اپنا مجوزہ مسودہ پیش کیا اور نہ ہی تحریری طور پر کمیٹی کو کچھ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.