رمضان شوگر مل کیس؛ شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ

0 100

احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔ وزیر اعظم کے نمائندہ انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا جائے، اینٹی کرپشن کی عدالت میں نیب ریفرنس کو منتقل کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.