جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہتر، بات آگے بڑھ سکتی ہے، سلمان اکرم

0 113

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہت بہتر ہے اور یہاں سے بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بھی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں حتمی فیصلہ ہوجائےگا، تجاویز سے متعلق معاملات حل ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہت بہتر ہے، یہاں سے بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب پروگرام میں شریک مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مولانا آئینی بینچ اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کی بات کر رہی ہے، بہترہوگا وفاق میں آئینی عدالت ہو اور صوبوں کی حد تک آئینی بینچ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.