کراچی، سی ٹی ڈی نے فتنتہ الخوارج کے 3 مبینہ دہشتگردوں گو گرفتار کرلیا

0 100

سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے فتنتہ الخوارج کے 3 مبینہ دہشت گردوں گو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ سہراب گوٹھ پولیس پکٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، گولیاں لگنے سے اہلکار یاسین جاں بحق اور اہلکار سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا، حملے کی ذمہ داری فتنتہ الخوارج نے قبول کی تھی۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ مبینہ دہشت گردوں میں فرہاد، حاجی رحمان اور صغیر شامل ہیں جن کے قبضے سے 3 پستول اور تنظیمی لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کا تعلق فتنتہ الخوارج مولانا بشیر گروپ سے ہے۔

گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ خوارج نے حال ہی میں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا، گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھجوایا جا رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.