26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے پر غور کررہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

0 114

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عدلیہ پر قبضہ جمانے کے لیے بڑی دیرسے کارروائی جاری تھی۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم 3 متحرک تھی۔ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے چند لوگوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دئیے۔ اپوزیشن رہنماؤں سے کہنا تھا ترمیم کاحصہ نہ بنیں۔ کچھ لوگ بک جاتے ہیں اور کچھ دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اسمبلی میں آدھے لوگ وہ ہیں جو جیتے ہی نہیں۔ 1973 کا آئین مشکل حالات میں بنا تھا۔ پنجاب حکومت نے صرف 2 ماہ کے لیے عوام کو ریلیف دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.