اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

0 106

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر حیدر شاہ شہید ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر حیدر شاہ جاں بحق ہوئے جبکہ واقعہ سب انسپکٹر کے گھر کے باہر پیش آیا۔

حیدر شاہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سب انسپکٹر حیدر علی شاہ شعبہ تفتیش تھانہ انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھے اور وہ حیدر علی شاہ قتل کے مختلف مقدمات کے تفتیشی افسر تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.