پنجاب میں زیرکاشت سرکاری رقبے پر گندم کی کاشت لازمی قرار

0 103

نجاب حکومت نے صوبے بھر میں زیرکاشت سرکاری رقبے پر گندم کی کاشت لازمی قرار دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی فصل کے لیے بیج اور کھاد سمیت دیگر چیزیں سستی دستیاب ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے زرعی پیداوار میں اضافےکے لیے ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ چاول کی پیداوار میں متوقع اضافہ پر ایک ارب ڈالر تک ایکسپورٹ بڑھنےکا امکان ہے، گزشتہ برس چاول کی 4 ارب ڈالر ایکسپورٹ ہوئی، رواں سال5 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.