آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، آج سے اسکولوں کے اوقات تبدیل

0 117

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کا پہلا نمبر ہے۔

اسموگ کے باعث آج سے لاہور میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور میں سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پرشروع ہوگا اور اوقات کار کا اطلاق 31 جنوری تک ہوگا۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث اوقات کار میں تبدیلی کی ایڈوائس دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.