فیڈرل بی ایریا میں ٹرک کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، مظاہرین نے ٹرک کو آگ لگا دی

0 107

تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا

فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ سے عائشہ منزل جاتے ہوئے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے ٹرک کو آگ لگا دی جس کے باعث شارع پاکستان پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جوہر آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ عرفان کے نام سے کی گئی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے بتایا کہ حادثہ کنٹینر سے لدے ٹرک سے پیش آیا ہے جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.