27ویں ترمیم کا شوشہ 26 سے توجہ ہٹانے کیلیے چھوڑا، حافظ نعیم

0 117

نواز شریف اور ان کی بیٹی مودی سے ملاقات کیلیے بے تاب ہیں

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے 27 ویں ترمیم کا شوشہ 26 ویں سے توجہ ہٹانے کے لیے چھوڑا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مسلمانوں کا قاتل ہے جبکہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مودی سے ملاقات کیلیے بے تاب ہیں۔

جب پوری قوم مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف احتجاج کررہی تھی تو اس وقت ہمارے وزیر خزانہ بتا رہے تھے کہ بھارت سے تجارت کرنی ہے،

انھوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کیے بنا بھارت سے تجارت قابل قبول نہیں ہے، امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ 5 آئی پی پیز کے معاہدوں کو ختم کرنا اچھا قدم ہے، تمام آئی پی پیز سے معاہدوں کو ختم کرنا چاہیے، معیشت کو بہتر کرنے کے حکومتی اعشاریے سمجھ سے باہر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.