اسلام آباد(شوریٰ نیوز) وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ہفتے میں5 دن ( ہفتہ اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 اور 30 جون کو چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق6 دن ( اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہوگی۔