27 ویں ترمیم فوجی عدالتیں لانے کیلیے کی جا رہی ہے، حامد خان

0 112

یہ 26 ویں ترمیم نہیں بلکہ جمہوری دور کا پی سی او ہے

دھاندلی کے الزامات غلط نہیں اور جوڈیشل کمیشن کے سامنے یہ الزامات ثابت نہیں کرسکے، حامد خان۔ فوٹو: فائل
لاہور:
پروفیشنل گروپ کے سربراہ حامد خان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم فوجی عدالتیں لانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد منظور بٹ اور پروفیشنل گروپ کے سربراہ حامد خان کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی۔اسدمنظور بٹ نے کہا حکومت نے غیر قانونی ترامیم منظور کرائیں ،جسے مسترد کر تے ہیں ۔3 کروڑ روپے کا چیک دینے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حامد خان نے کہا تمام بارز نے اس ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ 26 ویں ترمیم نہیں بلکہ جمہوری دور کا پی سی او ہے،جس کے ذریعے اختیارات ایک جگہ مرکوز کر دیے گئے۔اب 27ویں ترمیم کی بات کی جارہی ہے جو فوجی عدالتیں لانے کیلیے کی جا رہی ہے یعنی عدالتی نظام لپیٹنے کی کوشش ہے۔فوجی عدالتوں میں وکیل نہ دلیل ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.