مانسہرہ میں کوسٹر کو حادثہ، 4افراد جاں بحق

0 67

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا

مانسہرہ کے علاقے حتی میرا کے قریب کوسٹر کو حادثے کے نتیجے میں حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق کوسٹر گلگت سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو کے ٹی ایچ مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، ایس پی ہزارہ موٹروے کی زیر نگرانی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.